ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماور کی ایک خاتون کو ممبئی پولیس کے نام پر لگایا گیا 11 لاکھ روپے کا چونا

برہماور کی ایک خاتون کو ممبئی پولیس کے نام پر لگایا گیا 11 لاکھ روپے کا چونا

Sun, 02 Jun 2024 12:03:40    S.O. News Service

برہماور، 2 / جون(ایس او نیوز) برہماور پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ایک شکایت کے مطابق یہاں کی ایک خاتون کو ممبئی پولیس کے نام پر 11 لاکھ روپے کا چونا لگایا گیا ہے ۔
    
پولیس کے پاس درج کی گئی شکایت کے مطابق برہماور کی رہنے والی ودیا (43 سال) کو 28 مئی کے دن ایک ٹیلی فون کال آئی جس میں    بتایا گیا کہ اس کے خلاف غیر قانونی اشتہارات اور ہراسانی سے متعلق 17 معاملے درج ہوئے  ہیں ۔ اور اسے سائبر کرائم ممبئی برانچ کی ہاٹ لائن سے رابطہ کرنے کے لئے کہا گیا ۔
    
اس کے بعد ونائیک بابر کے نام سے ایک شخص نے ودیا کو کال کیا اور بتایا کہ وہ ممبئی پولیس کا سب انسپکٹر ہے اور ودیا کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج ہوا ہے ۔ پھر اس نے وہاٹس ایپ پر ودیا کے گرفتاری وارنٹ  کی کاپی روانہ کی ۔ اسی کے ساتھ اس نے ودیا کو یقین دلایا کہ اگر وہ تحقیقات میں تعاون کرے گی تو پھر اسے اس مشکل سے نکلنے میں وہ مدد کر سکتا ہے ۔ 
    
اس صورت حال سے گھبرائی ہوئی ودیا نے اپنی بچت کی رقم کے علاوہ زیورات گروی رکھ کر اور جان پہچان والوں سے قرض لے کر جملہ 11,04263 روپے ملزم کی طرف سے بتائے گئے الگ الگ بینک کھاتوں میں جمع کروائے ۔ پھر کچھ  دیر بعد ودیا کو جب احساس ہوا کہ کسی نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اس کی رقم ہڑپ کی گئی ہے تو اس نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی ۔ 


Share: